۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله شیخ محمد یعقوبی از علمای عراق

حوزہ/ عراقی عالم دین آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی نے کہا: عید غدیر شعائر الہی میں سے ہے، لہذا اس کی یاد منانا اور جشن منعقد کرنا کسی خاص مذہب یا قبیلےکا مسئلہ نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عالم دین آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی نے کہا: عید غدیر شعائر الہی میں سے ہے، لہذا اس کی یاد منانا کسی خاص مذہب یا قبیلےکا مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ کسی مذہب یا مسلک کے مخالفین کو نشانہ بناتا ہے۔

آیت اللہ یعقوبی نے مسئلہ غدیر کو محمدی اسلام کے بنیادی مسائل میں شمار کیا اور کہا: غدیر ایک اہم ترین مسئلہ ہے؛ کیونکہ اسی سے اسلام محفوظ ہے اور اہل بیت علیہم السلام کی ولایت ہی اتحاد امت کی ضامن ہے، غدیر اختلافات اور تصادم کا باعث نہیں ہے۔

انہوں نے حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کی گورنری کو نعمت اسلام کے بعد سب سے بڑی نعمت الہی قرار دیا اور کہا: اسی نعمت سے دین بھی مکمل اور نعمتیں بھی مکمل ہوتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .